ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / رام مندر کے لیے جان دینے اور لینے کے لیے تیار ہیں:بی جے پی ممبر اسمبلی

رام مندر کے لیے جان دینے اور لینے کے لیے تیار ہیں:بی جے پی ممبر اسمبلی

Thu, 13 Apr 2017 10:40:04    S.O. News Service

حیدرآباد، 12؍اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )مذہبی جذبات کو مجروح کرنے سے متعلق ایف آئی آر میں ملزم بی جے پی ممبر اسمبلی ٹی راجہ سنگھ نے کھلے عام اپنی دھمکی کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایودھیا میں رام مندر کے لیے جان دینے اور جان لینے دونوں کے لیے تیار ہیں۔ہنومان جینتی کے موقع پر کل لوگوں سے خطاب کر تے ہوئے سنگھ نے ایک ویڈیو میں کہا تھاکہ رام مندر کی تعمیر کا تمام ہندوؤں کا عزم ہے، پھر چاہے اس کے لیے ہمیں ا س کے لیے جانیں دینی پڑے یا کسی کی جان لینی پڑے۔ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی، ہم ایک دو سال میں رام مندر بنا ہوا دیکھیں گے اور درشن کے لیے جائیں گے، بی جے پی ممبر اسمبلی نے کہا کہ ایسا کہہ کر ان کا ارادہ کسی کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کا نہیں ہے۔انہوں نے کہا، لیکن کسی نے رام مندر کی تعمیر میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔دلچسپ بات ہے کہ رابطہ کرنے پر بی جے پی ممبر اسمبلی سنگھ نے آج اس ویڈیو اور اس میں اپنی دھمکی کے صحیح ہونے کی تصدیق کی۔انہوں نے میڈیا سے کہاکہ ہم آنے والے ایک دو سال میں ضرور عظیم الشان رام مندر کی تعمیر کریں گے۔کل ہنومان جینتی کی شوبھا یاترا میں گزشتہ سال کے مقابلے میں بڑی تعداد میں رام بھکتوں اور ہنومان بھکتو ں نے شرکت کی۔بی جے پی لیڈر نے کہا کہ رام مندر کو لے کر ہندوؤں میں بیداری بڑھ رہی ہے اور زیادہ لوگ اس کی حمایت میں سامنے آ رہے ہیں۔قابل ذکرہے کہ سنگھ نے گزشتہ ہفتے اشتعال انگیز بیان دیتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ رام مندر کی تعمیر کی مخالفت کرنے والے غداروں کے سر قلم کر دئیے جائیں گے۔اس بیان کو لے کر کافی ہنگامہ بھی ہواتھا ۔ کانگریس نے اس کی تنقید کی اور رکن اسمبلی کے خلاف مذہبی جذبات کا بھڑکانے کا مقدمہ درج کیا گیاتھا ۔


Share: